دارالافتاء جامعہ بنوری ٹاؤن

دار الافتاء جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کا باضابطہ قیام ۱۳۸۱ھ مطابق ۱۹۶۱ءمحدث العصر حضرت مولانا سید محمد یوسف بنوری رحمہ الله نے کیا ،اور حضرت مولانا مفتی ولی حسن ٹونکی رحمہ الله (سابق مفتی اعظم پاکستان)کو اس کا رئیس مقرر کیا ۔اس سے قبل خود حضرت بنوری رحمہ اللہ جامعہ میں عوام الناس کی شرعی مسائل میں راہنمائی کا فرائض انجام دیتے تھے ،تدریس کے ساتھ ساتھ خود فتاوی بھی تحریر فرماتے تھے ۔

یہ جامعہ کا وہ شعبہ ہے جس پر مسلمانوں کو اپنے شرعی مسائل کے حل کے لیے مکمل اطمینان واعتماد ہے،مفتیان کرام شرعی فتاوی صادر فرماکرعوام کے انفرادی اور اجتماعی مسائل کاجواب تحریری صورت میں دیتے ہیں ،اسی طرح یومیہ کثیر تعداد میں لوگ خود حاضر ہوکر اور بذریعہ فون بھی مسائل دریافت کرتے ہیں، اس کے علاوہ ملک وبیرون ملک سے ڈاک کے ذریعہ آنے والے سوالات کے جوابات بھی ارسال کیے جاتے ہیں،نیز مسلمان ذاتی ، خانگی اور اجتماعی معاملات کے سلسلے دارالافتا سے تحکیم کرواتے ہیں ۔

دار الافتاء سے سالانہ ہزاروں فتاویٰ جاری ہوچکے ہیں اورجن کا باقاعدہ ریکارڈ رکھاگیاہے، اس وقت تک تقریباً تین لاکھ سے زائد فتاویٰ جاری ہوچکے ہیں۔

جو غیرمسلم برضا ورغبت اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں انہیں دار الافتاء میں کلمہ کی تلقین کی جاتی ہے اور”سنداسلام“ بھی جاری کی جاتی ہے، اب تک تقریباً ساڑھے چھ ہزار غیر مسلم دار الافتاء آکر اسلام قبول کرچکے ہیں۔

اب جامعہ کے دار الافتا ءنے عوام کی سہولت کے لیے ویب سائٹ اور ای میل کے ذریعے بھی شرعی مسائل کے جواب دینا کا اہتمام کیا ہے تاکہ اندرون ملک اور بیرون ملک مسلمانوں کو اپنے شرعی مسائل کے حل میں قرآن وسنت کی راہنمائی حاصل کرنے میں سہولت اور آسانی رہے ۔

مسئلہ پوچھنے سے متعلق ہدایات

  • سب سے پہلے اوپر دیے گئے رجسٹر کے لنک پر جا کر اپنا اکاوئنٹ بنائیں۔

  • اکاوئنٹ بن جانے کے بعد اپنے یوزر نیم اور پاسورڈ سے لاگ ان کریں۔

  • لاگ ان ہونے کے بعد سوال والے لنک پر کلک کریں اور سوال والے صفحے پر جاکر اپنا سوال لکھیں۔

  • جن حضرات کا پرانی سائٹ پر اکاؤنٹ بنا ہوا تھا ان کو بھی اس نئی ویب سائٹ پر دوبارہ اکاؤنٹ بنانا پڑیگا۔

  • سوال لکھنے سے پہلے اس کو ایک بار سرچ ضرور کرلیں ہوسکتا ہے کہ آپ کے سوال کا جواب پہلے سے ہی موجود ہو۔

  • غیر ضروری اور لایعنی سوالات سے پرہیز کریں۔

  • سوال اردو میں لکھیں اور اردو ٹائپنگ نا آنے کی صورت میں رومن میں اپنا سوال لکھیں۔

  • اگر آپ اپنے سوال کا مدلل اور تفصیلی جواب چاہتے ہیں تو جامعہ کے دارالافتاء میں وہ سوال تحریری طور پر جمع کراکے حاصل کریں۔

  • اگر آپ کو سوال کا مدلل جواب ویب کے ذریعے ہی درکار ہو تو آپ کو سوال کا مدلل جواب ای میل کے ذریعے بھیجا جائے گا۔

  • ویب سائٹ کو بہتر طور پر دیکھنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے پاس جمیل نوری نستعلیق کا فونٹ انسٹال ہو۔

  • براؤزرز میں زیادہ بہتر یہ ہے کہ آپ فائر فاکس یا کروم کو استعمال کریں۔

  • ویب سائٹ میں ابھی صرف کمپیوٹر پر صحیح طور کھلنے کی صلاحیت ہے انشاء اللہ عنقریب اس کو موبائل کے لیے بھی بنایا جائیگا۔